نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟

میاں نواز شریف نظریے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے
0
56
Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں لیکن ان کا شیڈول تاخیر کا شکار رہا ہے جبکہ اب اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان کی سعودی عرب سے رخصتی کچھ اہم ملاقاتوں کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی اور اس حوالے سے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تاخیر کی وجہ نواز شریف کی ایک آدھ میٹنگ تھی، جو ہوچکی ہے جبکہ میٹنگ اہم ہو یا غیر اہم ہو، میٹنگ اگر ہونی ہے تو فلائٹ ڈیلے ہوگی اور میں اس کی تفصیلات جانتا بھی نہیں ہوں بتا بھی نہیں سکتا، کوئی اہم میٹنگ تھی یقیناً جس کی وجہ سے انہیں تھوڑی تاخیر کرنا پڑی، لیکن اتنی زیادہ تاخیر نہیں ہے۔

خٰیال رہے کہ عرفان صدیقی نواز شریف کی تقاریر بھی لکھتے رہے ہیں تو ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف وطن واپسی پر کیا تقریر کریں گے، کیا اس میں کوئی غیر متوقع بات ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ کوئی غیر متوقع باتیں نہیں ہیں اور میاں صاحب کا وژن بڑا واضح رہا ہے، وہ تین دفعہ وزیراعظم رہے ہیں، ان کے ادوار کا جائزہ لیا جائے اور ان کی نفسیاتی فلاسفی کو مد نظر رکھا جائے تو ان کا جو بنیادی ہدف ہوتا ہے وہ ملک کی تعمیر اور ترقی ہے، ملک کے عوام ہیں، ملک کو آگے لے جانا ہے، جمہوریت کا استحکام ہے، یہ ان کے نظریات بڑے واضح ہیں، یہ ان کی تقریر میں بھی آپ کو ملیں گے اور یہی ان کا بنیادی بیانیہ ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

مزید یہ بھی پڑھیں؛
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان جس ٹیک آف پر آگیا تھا س کے بعد جو زوال ہوا اس کے ملک کو نکالنے کیلئے ان کے پاس یقیناً کوئی فارمولہ اور سوچ ہوگی، اور وہ اسی پر فوکس کریں گے، تو کیا وہ اپنی تقریر میں جنرل باجوہ اور فیض کے احتساب کی بات نہیں کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا ایک نظریہ رہا ہے اور میاں صاحب اس نظریے سے کبھی پیچھے بھی نہیں ہٹے، اور وہ نظریہ یہی ہے کہ جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، خاص طور پر پچھلے پانچ چھ سالوں میں ایک شخص کو منصوبہ بندی کرکے سازش کرکے،،،، میاں صاحب اور ان کے خاندان پر جو بیتی سو بیتی، پاکستان اور اس کے عوام پر جو بیت رہی ہے اس کو وہ یقیناً اپنا جو سیاسی نظریہ ہے اس میں بڑا عزیز رکھتے ہیں‘۔

Leave a reply