آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور

اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔
0
112

کینبرا: آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔

باغی ٹی وی :” روئٹز” کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا،آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے، کشیدگی کے ناختم ہونے والے سائیکل کو توڑنے کے لیے دو ریاستی حل واحد امید ہے۔

پینی وانگ نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ غزہ کی حکمران حماس کا اس میں کوئی کردار ہوگا اور کہا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا،جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دشمن کو نوازنے مترادف ہے تو وہ غلط ہیں کیونکہ اسرائیل کی اپنی سلامتی دو ریاستی حل پر انحصار کرتی ہے،اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔

بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 153 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئےعرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے جاری ہیں جس کے بعد شہادتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی،واضح رہے کہ رفح مصر کے بارڈر کے قریب واقع فلسطینی شہر ہے جہاں اس وقت جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی امداد کی خاطر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

11 سالہ غیر مسلم لڑکی سے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply