ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے8 وکٹوں سےشکست دیکرویسٹ انڈیز کا قصہ تمام کردیا

0
66

دبئی : آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکرویسٹ انڈیز کا قصہ تمام کردیا ،اطلاعات کے مطابق دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز باہرجبکہ آج کا میچ جیتنے والا آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر157 رنز بنائے، جواب میں کینگروز نے 158 رنز کا ہدف 16 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی اننگز میں 157 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کیرن پولارڈ 44 اور شمرون ہیٹمائر 24 رنزبناکرنمایاں رہے۔

 

 

ان کے علاوہ آندرے رسل نے18 ، کرس گیل نے 15 اور ڈوائن براوو نے 10 رنزبنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم زمپا ، مچل اسٹارک اورپیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے158 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ڈیوڈ وارنر 89 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوسین اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے اور آسٹریلیا گروپ میں پوائنٹس کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے

اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کیربئین ٹیم کے عروج کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

 

ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ٹیم کی پرانی جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ کی کنگ بنی، آج اس عظیم عہد کا خاتمہ ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ہوا کرتا تھا، شکریہ ان دوستوں کا جو اس سنہرے دور میں ساتھ رہے۔

 

 

 

یاد رہےکہ اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلور اوور ریٹ پر ویسٹ انڈیز پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

Leave a reply