آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

0
46

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائنل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ 29 سالہ پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں سٹیو ن سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔میزبان کینگروز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔33 سالہ سکاٹ بولینڈ نے گزشتہ سال ایم سی جی میں شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، جس نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھی ۔ اس نے اس سیریز میں تین میچوں میں 9.86 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں تھی ۔ اب وہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے ۔

Leave a reply