لاہور:پاکستان آٹوموبائل انڈسٹری سازش کا شکار،دوبڑی کمپمنیوں نے پیداوار بندکردی .باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری اس وقت بڑے بحران کی شکار ہوگئی ہے . ذرائع کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری کے بند ہونےکی وجہ پیداور کا کم ہونا بتایا جارہا ہے.

باغی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی دوبڑی کمپنیوں ہنڈا اور انڈس موٹرز نے 12 جولائی سے 21 جولائی تک تمام قسم کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.ہنڈا اور انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوںکہ ان کے سالانہ منافع میں کمی آئی ہے

ہنڈا اٹلس کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ان کمپنیوں کا کاروبار بہتر تھا اور دو دو شفٹوں میں کام ہوتا تھا لیکن اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اور شفٹ بھی ایک کر دی گئی ہے. جبکہ انڈس موٹرز نے بھی ہفتہ میں ایک چھٹی کا اعلان کرکے ورکروں پر بجلی گرادی ہے. جس سے آٹوموبائل انڈسٹری کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

باغی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں یہ ایک سازش ہے جس میں حکومت مخالف قوتیں شامل ہیں اور وہ یہ چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ کو ریونیو کم سے کم ملے اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں.کیونکہ جس طرح قیمتیں بڑھیں گی تو اس سے سیل ٹیکس بھی بڑھے گا اس کے نتیجے میں پیداوار متاثر ہوگی اور پیداوار کم ہوئی تو پھر سیلز ٹیکس بھی کم حاصل ہوگا جس سے حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے گی اور یہ حکومت کی ناکامی ہوگی

Shares: