الیکشن کمیشن ،عدالت سے انصاف کی امید نہیں،عوام کی عدالت جائینگے،لطیف کھوسہ

0
242
Latif Khosa

تحریک انصاف کے رہنما اور قانوندان لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی ادارے پر اعتماد نہیں الیکشن کمیشن ہو عدالت ہو ہمیں انصاف کی امید نہیں اب ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے ، اگر ا س ملک کی جمہوریت، عوام کو بچانا چاہتے ہیں تو آرڈر کریں، آپ نے تو ہم سے فیلڈ ہی چھین لی، ہمیں کوئی اعتماد نہیں اس لئے پٹیشن واپس لیتے ہیں، عوام آٹھ فروری کو نکلے گی، پارٹی پر پابندی نہیں لگی، الیکشن کمیشن نے صرف نشان واپس لیا ہے، پارٹی دوبارہ آئے گی،

لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ جو میں نے کہنا تھا وہ کہہ دیا، عدالت نے لائیو نہیں چلایا تو میڈیا چلا دے، صحافیوں کے سامنے بات کی ہے،230 سیٹیں ہم سے چھین لی گئی ہیں، پی ٹی آئی ختم نہیں ہوئی ، جو ہمارے ساتھ ہوا اسکا بیک اپ پلان نہیں ہو سکتا، خواتین اور اقلیتی 230 سیٹیں قومی و صوبائی چھینی گئیں،پی ٹی آئی کا حکومت بنانا ضروری نہیں، ہم عوام کو حقوق دیں گے، ہماری اکثریت ہو گی تو ہم حکومت بنائیں گے،انتخابی نشان جو بھی ہو کوئی فرق نہیں پڑتا،امیدواروں ، وکلا کو گرفتار کیا گیا، کاغذات نامزدگی کے وقت لوگ گرفتار ہوئے، جانچ پڑتال کے دوران بھی ہمارے لوگ گرفتار ہوئے، وکلا کو ہم بھیجتے تھے لیکن ایسا ہی ماحول بنایا گیا، کاغذات نامزدگی پھاڑے گئے، عورتوں پر تشدد کیا گیا، لوگوں کو نظر بند کیا گیا،ہر ضلع میں ڈی آر او ڈی سی ہے،آج تک ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے، جو کوشش کرتا ہے اسکا گھر مسمار کروا دیتے ہیں، یہ سب سپریم کورٹ میں لے کر آئے کہ ہمارے ساتھ کیا مذاق کیاجا رہا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ آئی جی ،چیف سیکرٹری کو بلائیں،انہوں نے جو جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں ہوا، اس سے بڑا مذاق کیا ہو سکتا ہے کہ میرے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا،بحرکیف چیف صاحب کی عظمتوں‌کو سلام، وہ کہتے ہیں کہ ہم تو ٹی وی دیکھتے ہی نہیں،

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی ہے، میں نے اسی طرح کا انٹرا پارٹی الیکشن پیپلز پارٹی میں بھی کرایا، بلاول بھٹو اور میرے نام پر بھی پیپلز پارٹی میں کوئی امیدوار کھڑا نہ ہوا، پیپلز پارٹی میں ہم نے جب انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تو بلامقابلہ ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو کوئی بلاول اور آصف زرداری کے سامنے کھڑا نہ ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے ساتھ انتخابی الائنس کرتی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے ہم سے 7 سیٹیں مانگیں تھی، پی ٹی آئی نظریاتی کو سات سیٹیں دینے کا معاہدہ ہوا، ٹکٹوں پر دستخط ہوئے، معاہدے کے بعد پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا لیا گیا، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو ٹی وی پر لاکر بیان دلایا گیا کہ یہ دستخط جعلی ہیں،

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply