عوام کے لیے گیس،بجلی کا بل موت کا پروانہ ہے،احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیرات سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ویژن 2025تک ن لیگ نے طویل المدت منصوبہ بندی کی وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی گئی آج بھارت اوربنگلادیش ہم سے آگے نکل گئے،ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافہ ہواہے ،ملک میں ترقی کا سفرروک د یا گیا،عمران خان نے سازبازکرکے 2014 میں ن لیگی حکومت گرانے کی کوشش کی حکومت غلط بیانی کرکے عوام کوگمراہ کررہی ہے ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں ترقیاتی منصوبوں پرعمل کرکے دکھایا،ہم نے جانے سے پہلے ترقیاتی کام کرائے ہیں،موجودہ حکومت نے قرض پر قرض لیے اورمعیشت تباہ کردی پانامہ کے نام کاڈرامہ کیا گیا عوام کے لیے گیس،بجلی کا بل موت کا پروانہ ہے،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کا معاشی کارکردگی کے میدان میں فیل ہو جانے کے بعد نئے ڈرامہ کا پلاٹ یہ ہے کہ اپنے چند بندوں کو کرپشن پہ گرفتار کر کے اسمبلیاں توڑ دی جائیں اور قوم کو بیوقوف بنایا جائے کہ مافیاز سے لڑنے کے لئے مجھے ووٹ دیں- اب ووٹ نہیں پڑے گا ضمانتیں ضبط ہونگی-