پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کرنے والے عوام کے مسائل کو نہیں جانتے۔مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے ۔اگر عوام کو حقوق نہ ملے تو مرکزی مسلم لیگ ایوانوں کا گھیراؤ کرےگی۔ مہنگائی و بجلی کے بلوں کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ قائدین پرحقوق عوام مارچ و دھرنے کےشرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت مہنگائی کے خلاف حقوق عوام مارچ و علامتی دھرنہ دیاگیا۔ ہزاروں شرکا ءنے مسلم لیگ ہاؤس نرسری شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین تک پیدل مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت فیصل ندیم اور کراچی کےصدر احمد ندیم اعوان نے کی۔بعد ازیں شاہراہ قائدین پر دھرنا دیاگیا۔ اس موقع پر شرکا نے ٹیکس اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف جملے، مہنگائی نامنظور،عوام کا معاشی قتل بند کرو،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ نامنظور، جیسے درج تھے۔دھرنے سے کراچی کےصدراحمدندیم اعوان ، سندھ کے نائب صدرسجاد اعوان ،رہنما انجینئر نعمان، مہدی اسحاق، چوہدری مدثر اقبال ایڈووکیٹ، فیصل علی بلوچ، محبوب علی وہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
شاہراہ قائدین پردھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہمیں بدحال کرگئے۔ پاکستان کا نوجوان ملک سے مایوس ہوچکا ہے ۔حکمرانوں کی کرپشن و بدعنوانی کی وجہ سے ملک گھٹنوں پر آچکا ہے۔ آئی پی پیز کے ذریعے عوام پر ظلم کیا جارہاہے۔40 لوگوں کی وجہ سے ملک کی عوام کا جینا حرام کیاہوا ہے ۔بجلی کے بلوں کی وجہ سے بھائی بھائی کا خون بہا رہاہے۔بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں ۔عوام کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اگر حکمرانوں نے عوام کے حقوق نہ دیے تو حقوق چھین کر لیں ۔
کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،اس شہر کو حق دینا پڑے گا،اگر نہیں دیں گے تو چھین کر لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔آئے روز پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو ظلم کی چکی میں پیسا جاتا ہے ۔عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کرنے والے عوام کے مسائل کو نہیں جانتے۔مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے ۔اگر عوام کو حقوق نہ ملے تو مرکزی مسلم لیگ ایوانوں کا گھراؤ کرئے گی ۔مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان کو لوٹنے والوں پر زندگی تنگ کردیں گے۔
جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان
دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث
جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش
کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں
فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا