سپریم کورٹ کے سامنے عوام نے اپنی عدالت لگا لی ہے، مولانا اسعد محمود
جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی سہولت کاری کا بندوبست کیا
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کی قیادت کو پارلیمنٹ آنے سے روکا گیا عمران خان کو آئین اور قانون کے سامنے جھکا کر دکھائیں گے سپریم کورٹ کے سامنے عوام نے اپنی عدالت لگا لی ہے ہم اس ملک کو اپنا گھر سمجھتے ہیں ملک کی معیشت اور سیاست کو تباہ و براد کر دیا گیا آپ کبھی بھی پارلیمنٹ کو قانون سازی سے نہیں روک سکتے ان کے فیصلے تو آڈیو لیک سے پہلے ہی پتا چل جاتے ہیں عمران خان کیلئے عدالتوں میں سہولت کاری کی جاتی ہے کون سا ادارہ ہے جس پر پی ٹی آئی نے حملہ نہیں کیا کیا یہ ریلیف کسی اور پارٹی کو بھی حاصل ہو گا
مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کیلئے خطرہ ہے سپریم کورٹ نے عمران خان کی سہولت کاری کا بندوبست کیا تین ججز نے عمران خان کے اقتدار کیلئے راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے تحریک انصاف کے گھناﺅنے فعل کو جواز بخشا عوام کی طرح یہ تین ججز بھی آئین اور قانون کے پابند ہیں معاملہ ثاقب نثار سے خراب ہوا
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ