عوام احتیاط کریں ،کرونا کیخلاف فتح کو شکست میں نہیں بدلنے دیں گے، اسد عمر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کوروناکیسز میں کمی ہوئی ہے،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہوا ہے ،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا سے 15افراد جاں بحق ہوئے،ہمارے لیے 15اموات بھی زیادہ ہیں،کورونا کیسز میں کمی کیوں ہوئی ؟ اس کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے،کورونا کیسز میں کمی پر فتح کا اعلان نہیں کررہے ،امپیریل کالج کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 10اگست تک کوروناکیسز میں اضافہ ہوگا،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق نظام میں بہتری آنے پر خوشی ہے،10اعشاریہ 8پرصحت یاب افراد کاانڈیکس پہنچ گیا ہے،صحت یاب افراد کے انڈیکس میں بہتری پرہم سب خوش ہیں پاکستان میں 20اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاوَن ابھی بھی ہے،ملک بھرمیں کورونا کے 7ہزارسے زائد ایکٹوکیسز ہیں،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ صدر یواین جنرل اسمبلی وولکن بوزکرنے پاکستان کی کوروناکنٹرول پالیسی کی تعریف کی بل گیٹس نے بھی ہمارے کوروناسے بچاوَ کے اقدامات کو سراہا،کورونا کیسزمیں کمی عوامی تعاون کےبغیر ممکن نہیں تھی، حکومت اور عوام کوکورونا کیسزمیں کمی کاکریڈٹ جاتا ہے ،بھارت، بنگلہ دیش، ایران میں کرونا بڑھ رہا ہے، پاکستان میں کیسز میں کمی ہوئی،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہم نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کروایا جائے،این سی او سی میں پچھلے چند دنوں میں کام کیا اور ہدایات دیں کہ کرونا کیسز کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، عوام احتیاط کرے گی تو بہتری نظر آئے گی،یہ صرف صحت کا مسئلہ نہیں، معیشت کا بھی مسئلہ ہے، کرونا کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ میں 40 فیصد کمی نظر آئی، ہمارے ریونیو کے محصولات میں 40 فیصد کمی نظر آئی، 40 فیصد کمی کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ہماری زندگی پر بہت اثر پڑتا ہے، یہ کروڑوں لوگوں کی زندگی کی آمدن ہے،

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پورا ملک بندکرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی ،یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان کورونا سے مکمل محفوظ ہے اب بھی یہ کہیں گے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں،عوام کے تعاون سے ہی کورونا کیسزکم ہوسکتے ہیں،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنیں، خواتین برقع پہنیں ، چہرے پر دو پٹہ رکھیں، دوسروں سے فاصلہ رکھیں، تبھی کرونا سے بچا جا سکتا ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل ضروری ہے ورنہ کرونا پھر بڑھ سکتا ہے، ہم نے تمام چیف سیکرٹریز کو کہہ دیا ہے کہ جہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو وہاں کاروائی کی جائے،کرونا کے خلاف جو فتح حاصل کی اس کو ہم شکست میں تبدیل نہین ہونے دیں گے،

Comments are closed.