مسلم لیگ ن نے لاہور کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف این اے 130 سے انتخاب میں حصہ لیں گے ،حافظ میاں محمد نعمان کو این اے 129 کا پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ،چئیرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار نے حافظ نعمان اور دیگر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے،شیخ روحیل اصغر کو این اے 121 کا ٹکٹ جاری کردیاگیا،سردار ایاز صادق کو این اے 120 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا،این اے 127 سے عطا تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،

سہیل شوکت بٹ کو پی پی 151 کا پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ،پی پی 154 سے ملک غلام حبیب اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا،ملک سیف الملوک کھوکھر کو این اے 126 کا ٹکٹ جاری کیا گیا،ملک شہباز علی کھوکھر کوپی پی 162کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا،ملک خالد پرویز ملک کو پی پی 169 کا پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا،پی پی 172 سے رانا مشہود احمد خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پی پی 148 سے میاں مجتبی شجاع الرحمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پی پی 165 سے شہزاد نذیر سندھو کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا

این اے 130، نواز شریف کی پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسر کو جمع
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دی گئی، نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،نواز شریف کی ٹکٹ ان کے وکلا نے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائی ، نواز شریف کی ٹکٹ پارٹی صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری کی گئی

علیم خان اور عون چودھری کے حلقے،ن لیگ نے خالی چھوڑ دیئے
دوسری جانب لاہور میں مسلم لیگ ن استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے، علیم خان کے دو حلقے اور عون چودھری کا حلقہ خالی چھوڑا گیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عون چودھری شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ، انکے حلقے میں لگے انتخابی پوسٹر پر انتخابی نشان شیر لکھا گیا ہے،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 117 عبدالعلیم خان کے لیے خالی چھوڑ دیا ہے۔صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی عبدالعلیم خان کے لیے خالی چھوڑ دیا ہے۔مسلم لیگ ن نے این اے 128 عون چوہدری کے لیے خالی چھوڑ دیا ہے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

Shares: