قانون ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے. عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے افغان مہاجر خاندان کے پاکستان میں پیدا ہونے والے نوجوان کو شہریت دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ 24 سالہ فضل حق کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ میرے موکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ امریکا اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچےکو شہریت دینےکا پابند ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچے کو صرف پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوجوان کو شہریت دینے کے لئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزارت داخلہ کے وکیل نےعدالت کے روبرو یقین دہانی کرائی کہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ پاکستان میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد تارکین وطن موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

آزاد ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افغان شہری آباد ہیں جن میں سے 12 لاکھ غیر قانونی طور پر ملک میں آباد ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ہزاروں افغان شہریوں نے کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کررکھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

Shares: