عائشہ نذیر جٹ بطور ترجمان ناقابل قبول،فرحان ورک کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید جاری
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/09/farhan-virk.jpg)
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک نے کہا کہ ہے کہ ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان کے طور پر آ رہا ہے جسکی وجہ سے تین سیٹیں ہارے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فرحان ورک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان پنجاب حکومت چل رہا ہے جن کی وجہ سے ہم تین جیتی ہوئی سیٹ ہارے ہیں۔ اگر ایسے لوگ ترجمان مقرر ہوئے تو ورکرز کے لئے بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اب ورکرز کو آگے لائیں.
سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان پنجاب حکومت چل رہا ہے جن کی وجہ سے ہم تین جیتی ہوئی سیٹ ہارے ہیں۔ اگر ایسے لوگ ترجمان مقرر ہوئے تو ورکرز کے لئے بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اب ورکرز کو آگے لائیں
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) September 14, 2019
فرحان ورک کی ٹویٹ کو تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ریٹویٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ کسی ورکر کو ترجمان کے طور پر لایا جائے
وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع ترجمان امیر ترین خاتون، دو بار الیکشن ہار چکیں
ایک صارف شہزاد اکبر نے لکھا کہ پی ٹی آئی کا تو اب بس نام رہ گیا ہے اصل حکومت تو اسی کرپٹ ٹولے کے پاس جا چکی ہے جو پچھلے 50 سالوں سے غریب عوام پر مسلط ہیں بس چہرہ عمران خان کا سامنے کر دیا گیا ہے
پی ٹی آئی کا تو اب بس نام رہ گیا ہے اصل حکومت تو اسی کرپٹ ٹولے کے پاس جا چکی ہے جو پچھلے 50 سالوں سے غریب عوام پر مسلط ہیں بس چہرہ عمران خان کا سامنے کر دیا گیا ہے
— شہزاد اکبر (@shahzadtmq) September 14, 2019
ایک اور صارف میان محمد عظیم نے کہا کہ فرحان ورک یہ بات تسلیم کرلو کہ اِس وقت عہدے بیچے جارہے ہے. کیونکہ جس طرح اِس 1 سال میں وزیروں مشیروں بندر بانٹ ہوئی ہے تاریخ میں اِس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی، ہمیشہ یاد رکھو جو حکومت ایسے بندر بانٹ کرتی ہے وہ کبھی عوام کا نہیں سوچ سکتی ،ن لیگ دور میں کبھی ایسا نہیں ہوا
فرحان ورک یہ بات تسلیم کرلو کہ اِس وقت عہدے بیچے جارہے ہے.
کیونکہ جس طرح اِس 1 سال میں وزیروں مشیروں بندر بانٹ ہوئی ہے
تاریخ میں اِس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی
ہمیشہ یاد رکھو جو حکومت ایسے بندر بانٹ کرتی ہے وہ کبھی عوام کا نہیں سوچ سکتی
ن لیگ دور میں کبھی ایسا نہیں ہوا— Mian Muhammad Azeem (@MianAzeemPmln) September 14, 2019
ایک اور صارف تنویر شیخ نے لکھا کہ ترجمان کی اصل حقدار وینا ملک ہے
ترجمان پنجاب حکومت اصلی حقدار وینا ملک ہے۔۔@iVeenaKhan
— Tanveer شیخ (@tanveer_speakng) September 14, 2019
ایک صارف محمد اویس حنیف نے کہا کہ جی فرحان بھائی میں اسی حلقے سے ہوں یہ میرے ساتھ والے گاؤں کی ہیں، میرا گاؤں 233 اور انکا 239 ہے، ان کی وجہ سے تحریکِ انصاف بہت ذلیل ہوئی ہے، ان کی تقرری کی مزمت کریں، ایسے لوگ پارٹی کے لیے باعث شرمندگی ہیں.یہ پارٹی کی گرتی ساکھ کے لیے ایک اور دھکا ثابت ہوگا۔
جی فرحان بھائی میں اسی حلقے سے ہوں یہ میرے ساتھ والے گاؤں کی ہیں، میرا گاؤں 233 اور انکا 239 ہے، ان کی وجہ سے تحریکِ انصاف بہت ذلیل ہوئی ہے، ان کی تقرری کی مزمت کریں، ایسے لوگ پارٹی کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔
یہ پارٹی کی گرتی ساکت کے لیے ایک اور دھکا ثابت ہوگا۔— Muhammad Awais Hanif (@MAwais292) September 14, 2019
انکے والد مشرف دور میں ایم این اے رہے ہیں انہوں سارے حلقہ میں گیس چلوائی لیکن جہاں سے اسے ووٹ کم پڑے وہاں کا ترقیاتی بجٹ کھا پیا گیا یوں میرے گاؤں بھی گیس نہیں دی گئی۔ نذیر جٹ کے پاس سکول دور میں وردی بھی نہیں ہوتی تھی اب یہی میڑک پاس اور اسکی اولاد کے پاس ڈیڑھ ارب روپے ہے