عید کے موقع پرعائشہ عمر کی والدہ کے ساتھ لی گئیں خوبصورت تصاویر کے سوشل میڈیا پرچرچے

0
53

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے عید کے موقع پر لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : عائشہ عمر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے بولڈ انداز اور پہناوے کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بھی بنتی رہتی ہیں ۔عائشہ عمر نے عید الضحیٰ کے موقع پر لی گئیں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جن میں وہ نہایت خوبصورتدکھائی دے رہی ہیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر نے کالے شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہے جس پر لال اور نارنجی رنگ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے -کالی اور نارنجی رنگ کی چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDa1ft9jZhB/?igshid=1o2esyokwgtbs
اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت جوڑے میں گھر میں عید منائی ۔

اُن کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن کے پہناوے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں-


عائشہ عمر انسٹاگرام سکرین شاٹس
عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصاویر میں میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ عید کے موقع پر اُن کے ساتھ ہیں یہ اُن کے لیے بہترین عیدی ہے اُن کی نظر میں اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے-
https://www.instagram.com/p/CDa4J2Ojd0S/?igshid=nrnah0hnxkg9
عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ماما 20 سال کے بعد کراچی آئی ہیں اور اپنے خوبصورت ، پیارے آبائی شہر کو دیکھ کر گھبرا گئی ہیں ، جہاں وہ 60 اور 70 کی دہائی میں پلی بڑھیں تھیں ، کراچی میں پھیلتے ہوئےکچرے کے ڈھیر دیکھ کر ماما مایوس ہو گئیں ہیں-

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہےجن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ عائشہ عمرکی والدہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔


عائشہ عمر انسٹاگرام سکرین شاٹ

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply