پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بھی سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سُپر ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو اُن کے ’ٹک ٹاک‘ اکاؤنٹ کی پہلی ویڈیو ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFj6GtnJcLP/
ایان علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو تصاویر پر مبنی ویڈیو ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور یہ اُن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔

ایان علی نے مداحوں سے مزید کہا کہ وہ اُن کے حالیہ البم “Nothing Like Everything” کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں اور اُن کے ساتھ شیئر کریں۔

واضح رہے کہ ماڈل و گلوکارہ ایان علی کو ٹک ٹاک پر اب تک 264 صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ ایان علی کی ویڈیو کو 19 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CFXE4hSpJgm/
اس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی۔

طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہیں چھا گیا ،یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ…

ایک طرف زرداری پرمشکل وقت تودوسری طرف ایان علی کے فیصلے نے سب کوحیران کردیا

Shares: