جماعت اسلامی کے رہنما، سینٹر مشتاق احمد نے انتخابی نتائج میں تاخیر، موبائل فون سروس کی بندش پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بدترین نااہلی ،موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش،شدید بد انتظامی ،نتائج میں قصدا غیرمعمولی تاخیر کے باوجود اگر آزاد ارکان جیت رہے ہیں تو اب باقاعدہ نتائج تبدیل کرکے کراچی سے خیبر تک ہارے ہوئے کو جتوانا ایک قومی جرم ہے،ملک کے سالمیت اور جغرافیہ سے کھیلنا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں الیکشن کمیشن نے نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آزاد ارکان کو اپنی گروپ کی حکومت بنانے دیں تاکہ انکو اپنے وعدوں، منشور کیمطابق کام کا موقع ملے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں ایک ہاری ہوئی پارٹی اور سیاست دان خواہ جعلی طریقے سے حکومت بھی بنائے نہ اخلاقی جواز رکھے گا،نہ ہی عوامی تائید پائے گا اور نہ ہی ڈیلیور کرسکے گا۔پاکستان مسائل کے جس بھنور میں ہے ان مسائل کو کوئی جھوٹا مینڈیٹ اورجعلی حکومت حل نہیں کرسکے گا۔

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

Shares: