fbpx

آزاد کشمیر انتخابات خطرے میں پڑگئے؟وزارت خزانہ نے فنڈز فراہم کرنے سےانکارکردیا

اسلام آباد :آزاد کشمیر انتخابات خطرے میں پڑگئے؟وزارت خزانہ نے فنڈز فراہم کرنے سےانکارکردیا اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا،

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آزاد کشمیرحکومت نے الیکشن اور فوڈ سبسڈی کیلئے ساڑھے7 ارب روپے کی گرانٹ مانگی تھی، لیکن وفاقی حکومت نے فوڈ سبسڈی کیلئے صرف ڈیڑھ ارب دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے حکومت کو فوری فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے، وزارت خزانہ نے کہا کہ فی الحال آزادکشمیر حکومت کو صرف فوڈ سبسڈی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے اضافی گرانٹ دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.