مضر صحت کھانا، آزاد کشمیر کی ہزاروں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

0
170
kashmir dish

ماہ رمضان میں طالبات کی جان سے کھیلا جانے لگا، مضر صحت کھانے کی فراہمی،طالبات بیماریوں کا شکار،کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، ہاسٹل انتظامیہ پیسے کمانے لگی تا ہم طالبات کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی ہزاروں طالبات کی جان کو خطرہ، ریاستی مشنری گھی پی کر سو گئی ہے، صحافی امجد بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گذشتہ تین روز سے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات اور کالجز کی تین درجن سے زائد طالبات کے پیغامات ملے۔ طالبات کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز میرپور، کوٹلی یونیورسٹی ،باغ ویمن یونیورسٹی،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد،پوسٹ گریحویٹ کالج فار گرلز، ماڈل ساٙئینس کالج مظفرآباد سمیت درجنوں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات نجی ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں مضر صحت اور باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

شکایت کرنے پر ہاسٹلز سے نکالنے اور والدین کو شکایات کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، طالبات نے باسی کھانوں اور گندے باورچی خانوں کی درجنوں تصاویر بھی ارسال کی ہیں۔ ریاستی اور ضلعی مشنری نجی ہاسٹلز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے، کئی طالبات ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں طالبات فاسٹ فوڈ کھانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ہزاروں معصوم طالبات کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔

طالبات کو دیا جانے والا باسی کھانا نہ صرف نقصان دہ بلکہ اسکا ذائقہ بھی بدل چکا ہوتا ہے، باسی کھانے سے صحت کے مسائل پیدا ہو تے ہیں،ہاسٹل انتظامیہ فیسیں تو پوری لیتی ہے لیکن طالبات کو ساتھ باسی کھانا کھلا رہی ہے، طالبات نے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اکثر طالبات پڑھنے کی بجائے ہسپتالوں میں علاج کروا رہی ہوں گی، کئی گھروں‌کو لوٹ جائیں گی تو کئی طالبات جو باہر کے کھانے نہیں کھا سکتی وہ باہر دستر خوان پر جا کر کھانا کھا رہی ہوں گی، ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے، انہیں پابند کیا جائے کہ وہ طالبات کو تازہ کھانا دیں اور معیاری خوراک دیں،

پارلیمنٹ ہاؤس،لاجز کا پانی مضر صحت ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

اوچ شریف:مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت،فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

کھانسی کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد 

پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین بارے حیرت انگیز انکشاف

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Leave a reply