آزاد کشمیرسےن لیگ کا خاتمہ بالکل قریب:بانی رہنما سابق وزیراعظم نےدھکےدیکرن لیگ کوعلاقے سےنکال دیا

0
56

مظفرآباد : آزاد کشمیرسےن لیگ کا خاتمہ بالکل قریب:بانی رہنما سابق وزیراعظم نے دھکے دیکرن لیگ کوعلاقے سےنکال دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر لی بلکہ ن لیگ کودھکے دیکر علاقے سے ہے نکال دیا ،

آزاد کشمیر میں ن لیگ کے بانی سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سکندر حیات کو جماعت کا سپریم ہیڈ نامزد کر دیا۔سابق وزیراعظم سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے۔

سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا برگزیر ہے۔سردارسکندرحیات نے اس موقع پرکہا کہ نوازشریف اس وقت مکمل طورپاکستان مخالف قوتوں کی گود میں کھیل رہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بڑے عرصے سے یہ محسوس کررہے تھے کہ نوازشریف کو بیرونی قوتیں مدد فراہم کرتی ہیں ا ب تو اس کی تصدیق ہوگئی ہے

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا ئی تھی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

Leave a reply