سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

0
48

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ق کے امیدوار کامل علی آغا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آئین سے متصادم کوئی بھی قانون سازی قابل قبول نہیں ہوگی،مسلسل الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ خدمت خدمت اور خدمت ہے ،

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنایا تھا، وزیراعظم نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے،

سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جاسکیں گے ،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروائیں گے، جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست ہوں گے ان کے نام 14 فروری کو آویزاں کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال 15 تا 16 فروری کو ہو گی جب کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکیے جانے کے خلاف ٹربیونل میں اپیل 18 فروری تک دائر کی جائے گی اور  اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری ہو گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی۔

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے

نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

Leave a reply