وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر جزباتی ہوگئے:پھرعمران خان پرالزامات لگانے شروع کردیئے

0
70

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر جزباتی ہوگئے:پھرعمران خان پرالزامات لگانے شروع کردیئے ,اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے عمران خان پرالزام لگایا ہے کہ زاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے، عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن میں مداخلت کی تو ہم بھی لحاظ ختم کردیں گے،

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر کا کہنا تھاکہ 25 جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں، یہ الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں اور ایک بیانیہ ہمارا اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد حکومت پاکستان معاملات کو اس طرح نہیں لےکرچل سکی، صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھا جبکہ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تحریک انصاف پر مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا الزام بھی عائد کیا

Leave a reply