آزادی مارچ، وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

0
46

آزادی مارچ، وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو کیا حکم دیا؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں حکومتی کمیٹی کےارکان شریک تھے،ملاقات میں‌ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کورہبرکمیٹی کے ساتھ ملاقات پربریفنگ دی گئی،

وزیراعظم سےملاقات میں چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اوروزیردفاع شریک ہیں ،ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی ، نور الحق قادری،اسدعمراورشفقت محمودبھی شریک ہیں. سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویزالہٰی نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات پربات چیت کی،ملاقات میں پوزیشن کےساتھ رابطوں اورمطالبات پرمشاورت ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے استعفے کے علاوہ کوئی بھی جائزاورآئینی مطالبہ ماننے کی منظوری دے دی،وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار دے دیا،وزیراعظم نے ساتھ دینے پرچودھری برادران کا شکریہ ادا کیا،

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہو گا جس کے بعد کمیٹی اپوزیشن کی کمیٹی سے ملاقات کرے گی ،

قبل ازیں گزشتہ شب رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میں ملاقات ہوئی جس میں آزادی مارچ کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔ اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کر دیئے، پرویز خٹک انہیں اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔

آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

اس موقع پر پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ دھرنے سے متعلق جو معاہد ہوا انہوں نے اس کی پاسداری کی، جمعیت علماء اسلام کے مطالبات پارٹی قیادت کو پیش کریں گے۔ اکرم درانی اور پرویز خٹک نے ملاقات میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آزادی مارچ ،نمٹنے کے لئے حکومت کا پلان بی پر عمل شروع

آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

آزادی مارچ سے گرفتاریاں شروع ،کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا؟ 

Leave a reply