آزادی مارچ، حکومتی و اپوزیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا کب؟ اہم خبر

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کو اجازت دینے کے فیصلے کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا رابطہ ہوا ہے ، دونوں کمیٹیوں میں کل جمعرات کو ملاقات کا امکان ہے، دونوں کمیٹیوں کی کل پہلی باقاعدہ میٹنگ ہو گی جس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے بات چیت کی جائے گی.

اپوزیشن نے شرط عائد کی تھی کہ حکومت اسلام آباد آنے کی اجازت دے پھر مذاکرات کریں گے ، حکومت نے اپوزیشن کی شرط مان لی اب دونوں کمیٹیوں کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوں گے

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی آزادی مارچ کے لئے اپوزیشن کے ساتھ شرائط طے کرے گی، اپوزیشن کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے گی، ڈنڈا بردار فورس کے آزادی مارچ میں آنے پر پابندی لگائی جائے گی،

 

Shares: