آزادی مارچ سے افسوسناک خبر، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟ کہرام مچ گیا

0
38

آزادی مارچ سے افسوسناک خبر، کتنے افراد جاں بحق ہو گئے؟ کہرام مچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے مزید دو شرکاء جاں بحق ہو گئے ہیں، علالت اور حرکت قلب بند ہونے سے آزادی مارچ میں کل تین افراد پانچ روز میں جاں بحق ہو چکے ہیں، آج جاں بحق ہونے والے مولانا سیف اللہ کا تعلق ضلع خضدار بلوچستان سے تھا، آزادی مارچ میں شریک مولانا اختر محمد بھی علالت کے باعث جاں بحق ہو گئے.

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک شہری جاں‌ بحق ہو گیا جس کی شناخت عبدالکریم کے طور پر ہوئی، بلاول کے حلقے لاڑکانہ کا رہائشی 55 سالہ عبدالکریم آزادی مارچ میں شریک تھا اچانک اس کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ راستے میں دم توڑ گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق مریض کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

Leave a reply