مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

خیبر:طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے...

آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

جعمیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں‌ ہوئیں تو بار کونسل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم درانی نے لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم یہاں شہبازشریف کی دعوت پر ملنے آئے ،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گے،آزادی مارچ میں ن لیگ کی شرکت کے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں ،بار کونسل نے یقین دلایا ہے ہماری گرفتاریاں ہوئیں تووہ ہمارا ساتھ دینگے .

اکرم درانی نے مزید کہا کہ مل کرآزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کریں گے، مرکزی مجلس عاملہ کےاجلاس میں مشاورت کریں گے آزادی مارچ ہمارا نہیں 22کروڑعوام کا ہے.

قبل ازیں احسن اقبال نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے،معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو رکارڈ ہے،حکومت ملک کے لیے معاشی خطرہ بن چکی ہے ،مہنگائی کی سطح20 سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے ،ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا ، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کاباعث بنے گا،