چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے کہ ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں،
چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ انتخابات بخیریت و عافیت ہوں گے، ملک میں انٹرنیٹ سروس الیکشن کمیشن کی تجویز پر بند نہیں کی گئی اور نہ ہی اس سے سسٹم متاثر ہوگا،گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال دی جائے گی،عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا، الیکشن کمیشن پہلے کی طرح مضبوط ہے،سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند ہوتی ہے تو بحالی کے احکامات دینا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے،ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے رات دو بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، نتائج رات دو بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں.
پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بکاو مال ہیں جن کو ووٹر ہی ووٹ ڈالنا نہیں چاہتے، ملک ابرار
این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ابرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات کل رات کو دہشت گردی کے ہوئے اس کی وجہ سےانٹرنیٹ بند ہوا،وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کیا، میری تو درخواست ہے کہ انٹرنیٹ کھولیں تا کہ عوام کو مشکلات نا ہوں،میرے کسی مخالف امیدوار کو گرفتار نہیں کیا گیا، اشتہاری اگر گرفتاری پر پشیمان ہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی والے آزاد اُمیدواروں کو ووٹ ڈالنا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بکاو مال ہیں جن کو ووٹر ہی ووٹ ڈالنا نہیں چاہتے،
واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.
آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”
خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی
ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن
نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام