سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا
0
247
Asad Majeed Khan

سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے ہیں اور 161 کا بیان سامنے آگیا ہے جبکہ ،اسد مجید کا بیان میں کہنا ہے عمران خان کے سائفر معاملے نے پاکستان کے کمیونیکیشن سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا جیسا انہوں نے کہا ہے.


جبکہ تحریک انصاف کے سابق کارکن فرحان ورک نے کہا کہ ” تحریک انصاف والے تو اسد مجید کو دن رات سلیوٹ پیش کرتے تھے؟ لیکن اب اسد مجید تو انکے خلاف سب سے مضبوط گواہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ وہ اعظم خان جس کے پیچھے عمران خان نے اپنی پارٹی تباہ کی، اب وہ بھی کھل کر ان پر فوج کی ہائی کمان پر پلاننگ کا الزام لگا رہا ہے۔


سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا ہے اور سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا تھا اور عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے پلان بنایا جبکہ سائفر سے متعلق اسپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
واضح رہے کہ سابق پرسنل سیکرٹری عمران خان، اعظم خان نے کہا ہے اکہ سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے اور 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا، ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس بھجوانے کا بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں علاوہ ازیں مرکزی گواہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی،شاہ محمود قریشی سائفر کا عمران خان کو آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر پر اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کو کہا۔

Leave a reply