باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے
درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .
واضح رہے کہ اعظم سواتی باز نہ آئے اور ضمانت پر رہائی کے باوجود اداروں کے خلاف تنقید کرتے رہے، اعظم سواتی نے پنڈی جلسے کے روز اداروں کے خلاف نہ صر ف خطاب کیا بلکہ ٹویٹ بھی کی، جس پر سائبر کرائم نے اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے
اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے،اعظم سواتی کےخلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاون، درخشان،کلفٹن اور اورنگی ٹاون تھانوں مقدمات درج ہوئے۔درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کےخلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن
پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا