سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی،مراد سعید، صنم جاوید کی اپیلیں دائر

0
159
senate

سینیٹ الیکشن؛ کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں آج دائر کی جا سکتی ہیں

سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی ،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے، آج اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپیلیں دائر کی ہیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں،مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم ذیشان کی نے پشاور ہائیکورٹ میں ایپل دائر کی گئیں،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے بے بنیاد الزامات پر مسترد کیے، درخواست گزاروں کے کاغذات منظور کر کے انکو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،

دوسری جانب صنم جاوید نے سینٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل چیلنج کر دیا ،درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں ،صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے، ایپلیٹ ٹریبیونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے،

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کی جانب سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے، اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا گیا کہ اسحاق ڈار کے سینیٹ کی نشت میں قانونی سقم ہیں،کاغذات نامزدگی میں سقم ہو تو کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوسکتے ،الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرے

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

سینیٹ انتخابات، امید ہے اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سائفر نہ ہوتا تو ہماری حکومت 5 سال مکمل کرتی،اعظم سواتی
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپیل دائرکرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اگر سائفر نہ ہوتا تو ہماری حکومت 5 سال مکمل کرتی،میرے اور خرم ذیشان کے کاغذات مسترد کیے گئے، دوستوں کے کہنے پر سینیٹ کے لیے کاغذات جمع کرائے، ہمارے کاغذات کا ایک حصہ لیا اور ایک چھوڑ دیا، سینیٹ میں 19 سال سے زیادہ عرصہ رہا، اب کاغذات مسترد ہونا افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے میں ٹیکنوکریٹ نہیں، سینیٹ انتخابات لڑنا ہمارا حق ہے پہلے بھی کاغذات مسترد ہوئے تھے، عدالتیں آزاد ہیں، کاغذات منظور ہو جائیں گے،

Leave a reply