اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن کا کیا انٹرویو
باغی ٹی وی رپور ٹ :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرویو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کیا، اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے ٹیموں کی کارکردگی پر بات کی۔
اظہر علی نے کین ولیمسن سے نیوزی لینڈ اور ان کے ورلڈ نمبر ون بننے کا راز پوچھا اور اظہر علی نے بتایا کہ سیریز میں میرا پسندیدہ لمحہ نیل ویگنر کا فریکچر کے باوجود کھیلنا تھا۔
Post Test interview with a TWIST! 🎤
What are @TheRealPCB's Azhar Ali and BLACKCAPS captain Kane Williamson up to here? #NZvPAKhttps://t.co/rddvkNv4ha
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 9, 2021
اظہر علی نے کیوی کپتان سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی.کین ولیمسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بڑی محنت کی، یہ ٹف سیریز رہی ، بولرز اور بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی، کین ولیمسن
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے ، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، آغاز میں آپ کے بولنگ اٹیک نے رنز نہیں کرنے دئیے۔کین ولیمسن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم اچھاکھیلی، اظہر آپ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔
اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ شاندار ہے، جیمیسن نے عمدہ بولنگ کی، ہنری نے عمدہ بولنگ کی، بنچ اسٹنرنتھ کی وجہ سےاب نیوزی لینڈکی ٹیم ورلڈ نمبر ون بھی بن گئی ہے۔