مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے
مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ رہے ہیں، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی : کل صبح عازمینِ حج منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔
حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی کے مطابق حج کے سفر کے دوران عازمین حج کو لے جانے والی بسوں میں سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں-
مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کے لیے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
سعودی فرمانروا اور ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ
سعودی عرب میں اب نمازوں کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے