مزید دیکھیں

مقبول

عازمین حج میدان عرفات پہنچنا شروع،سنیں گے خطبہ حج

عازمین حج مناسک حج کے اگلے مرحلے میں میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فواروں کا استعمال کیا گیا ہے،عازمین حج جبل رحمہ اور مسجد نمرہ کے قریب پہنچ گئے ہیں،عازمین حج میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر اور عصر قصر کر کے ادا کریں گے،مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا،حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین حج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت الہیٰ اور دعائیں کریں گے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر مغرب اورعشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اوررمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے،

منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کو رہا مشکلات کا سامنا
حج کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، منیٰ میں جگہ نہ ملنے، کھانے، رہائش کی شکایات سامنے آئی ہیں،وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کیا تھا جو ہوا میں اڑ گیا، پاکستانی حاجی شدید گرمی میں دھوپ پر رہے، منیٰ کے مکتب نمبر 253، 257 اور 267 میں موجود پاکستانی عازمینِ حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے عازمین حج کا کہنا ہے کہ ہمیں خیموں کے اندر جگہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ہمیں دھوپ میں بستر لگا کر گزارا کرنا پڑا،، مکتب میں کوئی مدد کرنے والا نہیں، نہ وزارت کا کوئی نمائندہ بات کرنے کو تیار ہے

https://twitter.com/QMAAsif/status/1801892622610407547

ہمارا کام عازمین کو درپیش شکایات کوسعودی وزارت حج تک پہنچانا ہے،وزیر مذہبی امور
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیموں میں جگہ ہے لیکن لوگ جگہ گھیر کر بیٹھتے ہیں، بعد میں آنے والے چاہتے ہیں انہیں نیا خیمہ ملے ، عازمینِ حج ڈھیروں سامان لے کر آتے ہیں ، ہدایات پر بھی عمل نہیں کرتے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ منیٰ میں عازمین کے معاملات سعودی وزارت حج دیکھتی ہے، ہمارا کام عازمین کو درپیش شکایات کوسعودی وزارت حج تک پہنچانا ہے، منیٰ میں 2400 کے قریب عازمین کودرپیش مشکلات سے سعودی وزارت حج کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے،میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج خدمات کے اداروں کو سیل کیا گیا،6135 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا،حج کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی مکمل ہو گیا،عازمین حج کی منیٰ منتقلی کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق انجام دیا گیا۔

رواں سال سعودی حکام نے صرف حج پرمٹ اور نسک کارڈ رکھنے والے عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کو یقینی بنانے کے لئے، اقدامات کو سخت کیا ہے،مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والےعازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تیار ہوجائیں۔،معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کےلیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan