مزید دیکھیں

مقبول

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14...

کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

ریگولیٹری ڈیوٹی نہ ہونے پر بااثر افراد کا گاڑیاں درآمد کرنے کا منصوبہ بے نقاب

ریگولیٹری ڈیوٹی نہ ہونے پر بااثر افراد کا گاڑیاں درآمد کرنے کا منصوبہ بے نقاب

آٹو انڈسٹری نے ایک ایسے وقت میں ایف بی آر کی جانب سے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو واپس لینے پر تنقید کی ہے جب ملک کو ڈالر کی سنگین بحران کا سامنا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو ڈویژن کو لکھے گئے خط میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالولید خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس اقدام سے بعض بااثر افراد کو بالواسطہ ذرائع سے مہنگی گاڑیاں لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ناممکن صورتحال پیدا کر دی ہے. جو بالواسطہ طور پر صنعت کو ترقی کرنے سے روک رہی ہے جبکہ لگژری آئٹمز بشمول مکمل تیار شدہ گاڑیاں کم ٹیکسوں پر درآمد کی جاتی رہیں گی۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیاں ہیں لیکن جو لوگ طاقتور حلقوں میں ہیں وہ دوسرے طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے کسی دوسرے ملک ممکنہ طور پر دبئی سے گاڑیوں کی ادائیگی کرنا اور ریگولیٹری ڈیوٹی لاگو نہ ہونے پر لگژری کاروں یا ایس یو ویز کو اس راستے کے ذریعے درآمد کرنا۔

عبدالولید خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں بینک بھی گاڑیوں کی درآمد کے لیے ڈالر میں ادائیگی کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کے کھلاڑیوں کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد کچھ بااثر افراد اعلیٰ درجے کی گاڑیاں درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ان کا کہنا تھا کہ مقامی آٹو انڈسٹری نے پہلے ہی اس مسئلے کی جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے آٹو اسمبلر کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی مالی نقصان پہنچے گا اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو جلد از جلد دوبارہ نافذ کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra