پنجاب میں تبدیلی کی خبر نے ہلچل مچادی ، صوبائی وزراء کے ساتھ وزیراعلیٰ کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوسکتا ہے. باغی خصوصی رپورٹ

0
47

لاہور: پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی خبرباغی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد وزیروں کی دوڑیں لگنا شروع ہوگئیں. اپنی وزارتیں بچانے کے لیے وزراء ادھر ادھر پر مارنےلگے ، صوبائی وزراء اپنی ناکامی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ کو قراردینے لگے،اطلاعات یہی ہیں کہ وزارتیں بچانے کےلیے ارکان نے بااثرحلقوں سے رابطے شروع کردیئے ، باغی ٹی وی کو ملنے والی اہم خبر کے مطابق ہو سکتا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ نہ رہیں اور ان کی جگہ پارٹی کسی اور رکن کو وزیراعلیٰ کے منصب تھما دے

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزارتوں کی تبدیلی سے ایوان وزیر اعلیٰ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے. صوبائی وزراء نے پنجاب میں کارکردگی میں بہتری نہ آنے کا ذمہ دار عثمان بزدار کو قرارد یا ہے.یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ چند وزراء نے وزیراعظم کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات بھی لگائی ہیں. باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان وزراء نے وزیر اعظم کو بتایا ہےکہ وزیراعلیٰ کے اردگرد کرپٹ لوگ ہیں اور ان کرپٹ بااثر افراد کا وزیراعلیٰ پر بہت زیادہ اثر ہے.وزراء نے وزیراعظم کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کچھ نہیں کرسکتے ، ذمہ دار حلقوں کا یہی کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چوہدری سمیع اللہ وزیراعلیٰ کا فرنٹ مین ہے

بریکنگ :اگلے چند ہفتے پنجاب حکومت کے لیے بڑے اہم ، کئی وزرا کی چھٹی ہوگی اور کون بنیں گے نئے وزیر ، صرف باغی ٹی وی پر دیکھیئے

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک صوبائی وزیر چوہدری سمیع اللہ کی کرپشن کی بہت سی رپورٹیں منظر عام پر آچکی ہیں . وزیر اعلیٰ اس صوبائی وزیر کے خلاف بالکل کارروائی کرتے نظر نہیں آتے . چوہدری سمیع اللہ کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں زمینوں کے ہیر پھیر میں ملوث پائے جارہےہیں ، ٹھوس رپورٹیں ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ بالکل خاموش ہیں

سینٹرل پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ کے خلاف ایک تحریک کھڑی ہورہی ہے. اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار دعوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرسکے . جس کی وجہ سے ان حلقوں میں بڑی بے چینی پائی جارہی ہے.عثمان بزدار کی حمایت کرنے والے اب مخالفت کررہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارصحیح ڈلیور نہیں کرسکے ، اس لیے اب وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کسی اور آدمی کو لے آئیں تاکہ صوبے میں کوئی بہتری آسکے

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پنجاب میں تین وزارتوں کی کارکردگی سے بالکل مایوس ہیں اور اب وزاعظم نے ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اس کے ذمہ داروزیروں کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے. ان تین اہم وزارتوں میں و زارت صحت، وزارت تعلیم اور صوبے میں سڑکوں اور شاہرات سے متعلقہ وزارت شامل ہے. وزیر اعظم کو یہ بھی شکایات پہنچی ہیں کہ پنجاب میں سڑکوں کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور شہری ذلیل ہورہےہیں

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب شاید عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہ رہیں اور اگلے چند ہفتے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اس لیے بھی اہم ہیں کہ وزیراعظم نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے. کون کون سے نئے چہرے ہوں گے اگلے سیٹ اپ میں باغی آپ کو باخبر رکھے گا.

Leave a reply