بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان
بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اعوان کالونی اور مہر کالونی بھیرہ کے رہائشیوں ملک خالد اعجاز ایڈووکیٹ، ملک محمد اعجاز، احمد شیر، توقیر افضال، محمد اسلم۔اظہر اقبال اور محمد ریاض نے کہا ہے کہ کالونی کی نکاسی آب کے لئے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کر کے لاکھوں روپے کی گرانٹ ضائع کر دی گئی ہے اور بغیر لیول نالہ کی تعمیر سے نکاسی کی بجائے پانی واپس آکر گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ محلہ بوڑھی والا میں ٹھیکیدار کچرے کے اوپر بجری ڈال کر گلی کو کنکریٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہونے والے ناقص تعمیراتی کاموں کا فوری نوٹس لے کر سرکاری خزانہ کو لوٹ مار سے بچائیں۔