بھیرہ چوری کی 2 وارداتوں میں نامعلوم چور

0
53

بھیرہ چوری کی 2 وارداتوں میں نامعلوم چور 4 لاکھ روپیہ سے زائد مالیت کا کریانہ/الیکٹرک سامان نقدی اور پرائز بانڈ چوری کر کے فرار ہو گئے۔پھلروان روڈ بھیرہ پر عثمان غنی کے لاثانی کریانہ سٹور کے روشن دان کا سریا کاٹ کر نامعلوم چور رات گئے دوکان کے اندر داخل ہوگئے اور 2 لاکھ روپے نقد 80، ہزار روپیہ کا گھی خشک میوہ،20 ہزار روپیہ کے پرائز بانڈ اور اس سے ملحق دوکان مشتاق ٹریڈرز سے 4 عدد ایل ای ڈی مالیتی ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ بھیرہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد انور فواد کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انچارج تھانہ بھیرہ الیاس کلیار سے ملاقات کر کے شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا تاکہ وارداتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Leave a reply