بھیرہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا ہے

0
37

بھیرہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں دین اسلام کے غلبہ کے لئے کوشاں ہے اور جماعت کا ہر کارکن اپنے قائد سینیٹر سراج الحق کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہے۔ وہ یہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل بھیرہ کے امیر ملک امجد کلیم اعوان بھی موجود تھے۔ملک عبد المنعم اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ہر سطح پر تفرقہ بازی اور انتشار کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

Leave a reply