سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی

0
30

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام شبیر عرف شبو ولد محمد اشرف قوم پڑھیار سکنہ رتوکالا پھلروان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے ماہ اکتوبر2019میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر رتوکالا کے رہائشی لیاقت علی کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات چھینے اور فرار ہوگئے تھے۔اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا دیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a reply