سرگودھا پولیس کیلئے اعزاز ہےڈی پی او فیصل گلزار

0
41

سرگودھا:ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے حوصلہ افزائی سرگودھا پولیس کیلئے اعزاز ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:دووکلاء بھائیوں کا قتل کسی سانحہ سے کم نہیں تھا میری ٹیم نے دن رات محنت کی اورمجرمان کو ڈھونڈ نکلالا اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا اور آئندہ بھی ہم نے ملکر اس مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے پولیس کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سید محمد عباس کا کہنا تھا کہ آیئے عہدکریں کہ ہم ظالم کا ساتھ کبھی نہ دیں گے اور ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے درگزر کریں گے اور انصاف کے حصول سے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں سے سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار ارشد علی ہنجرا نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی کاوش قابل ستائش ہے۔پولیس نے ایک ایسا مقدمہ ٹریس کیا جوہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ تھا۔طیب حسین شیرازی نے کہا کہ سمیع اللہ میرا بیٹا تھا اور شاگرد تھا پوری بار غمزدہ تھی جتنا غم ہمیں تھا اتنا ہی غم پولیس کیطرف سے محسوس ہورہا تھا۔لقمان باجوہ مدعی مقدمہ نے کہا کہ میں نے اپنی برادری اور اہل علاقہ کیطرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں سوجاتا تھا لیکن پولیس جاگ رہی ہوتی تھی ہم پولیس کیطرف سے کیے گئے کاوش اور مقدمہ کی پیش رفت سے مطمئن ہیں۔ڈی پی او فیصل گلزار کی نگرانی میں انتہائی پروفیشنل طریقہ سے مقدمہ کی تفتیشی کی گئی یہ ایک اندھا مقدمہ تھا جس کو ٹریس کرنا انتہائی مشکل کام تھا جس کو بطریق احسن نہ صرف ٹریس کیا گیا بلکہ ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔

Leave a reply