بھیرہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی درخواست پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کے لئے سروے کا حکم دے دیا ہے وزیر اعلی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر وال سٹی لاہور اتھارٹی مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات کا سروے کیا تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر حسن نے بتایا کہ بھیرہ شہر کی تاریخی اہمیت سے انکار نہیں قبل مسیح سے آباد اس شہر کو شیر شاہ سوری نے نئے سرے سے آباد کیا اس دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد بگویہ بھیرہ۔ اورنگزیب عالمگیر کے دور میں تعمیر ہونے والے حافظانی مسجد۔بدھ دور کے مندر سکھ دور کا گردوارہ اور ملکہ وکٹوریہ عہد میں تعمیر ہونے والے تاریخی دروازے اب تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جن کی حفاظت اور بحالی کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے حسن انعام پراچہ کی درخواست خصوصی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تاریخی ورثہ کو محفوظ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہر کی تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے اور اسے اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے اس موقع پر چوہدری نوید جاوید،مہر محمد بلال طاہری،محمد عظمت اقبال،چوہدری امیر معاویہ،محمد عاطف اقبال،عطالرحمن،گادی ویلفیئر کے چیئرمین چوہدری محمد فاروق سابق ارکان بلدیہ چوہدری محمد ریاض گادی،مہر محمد بشیر،چوہدری شفیق الرحمن انصاری اور چوہدری صابر علی بھی موجود تھے مبشر حسن نے شہر کے تاریخی مقامات ریلوے اسٹیشن کا سروے کیا انہوں نے یقین دلایا کہ سروے رپورٹ کی منظوری کے بعد ان تاریخی آثار کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا جائے گا

Shares: