باپ کے بعد بیٹا بھی گھناؤنا کام کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
باپ کے بعد بیٹا بھی گھناؤنا کام کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ضلع ویسٹ پولیس نے متحرک منشیات فروش گینگ کے انتہائی مطلوب اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست آئی آر میں بھی شامل تھا، ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش امین بلوچ کا بیٹا ہے۔ویسٹ پولیس نے گزشتہ دنوں امین بلوچ کے اہم دست راست ناصر عرف کڈو کو بھی منشیات سمیت گرفتار کیا تھا۔ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم عتیق عرف سمیر ولد امین بلوچ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام سے زائد چرس اور زر فروختگی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، ملزم عادی منشیات فروش ملزم ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
ضلع ویسٹ پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب تھانہ سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ اور اطراف کے ٹارگیٹڈ علاقوں میں بھی جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 120 سے زائد مشکوک گھروں ،گوداموں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے دورانِ آپریشن 135 افراد کو چیک کیا گیا، جبکہ 04 مشکوک و مشتبہ افراد کو ضابطے کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کا تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔