زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بھیک کے لئے باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا، بچی کی موت ہو گئی ہے

واقعہ کورنگی میں پیش آیا ، سفاک باپ کو اپنی بیٹی پر ہی ترس نہ آیا، زیادہ بھیک کے لئے باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو ہی جلا دیا، آگ لگائی بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا مگر اسکی موت ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق زمان ٹاؤن سے بچی کے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کمسن بچی کے نانا محمد منظور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،

مدعی مقدمہ کے مطابق 26 جولائی کی صبح 10 بجے بچی کا باپ چاند میاں میری نواسی کو بھیک مانگنے کے لیے گھر سے لے کر گیا 27 جولائی کو چاند میاں سے رات 8 بجے بچی واپس لی تو بچی فضا آگ سے جھلس کر زخمی تھی ،ملزم چاند میاں اپنی بیوی سے بھی بھیک منگواتا تھا ملزم کے بھیک منگوانے کی وجہ سے میری بھانجی شوہرکا گھر چھوڑ کر ماں کے گھر چلی گئی تھی تا ہم اب ڈیڑھ سالہ فضا جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی

پولیس حکام کے مطابق ملزم چاند میاں نشے کا عادی ہے اور خود بھی بھیک مانگا ہے،زیادہ بھیک کے لئے اس نے بیٹی کو جلایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

Comments are closed.