مزید دیکھیں

مقبول

آئی پی ایل میچ دیکھنا مہنگا پڑا،سٹیڈیم سے جج کا آئی فون چوری

ممبئی: چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ کا آئی فون آئی پی...

سپریم کورٹ کے سابق جج سرمد جلال عثمانی چل بسے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی...

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ شرٹ...

امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

امریکی سپریم کورٹ ہنگامی فیصلے میں ممکنہ طور...

چین میں 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف

بیجنگ: چین میں 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف...

بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی جھنڈے گاڑ دیے

بابر اعظم نے ٹی 20 میں بھی جھنڈے گاڑ دیے

باغی ٹی وی : بابر اعظم کا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے . ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی ان کا ٹاپ پر نام آگیا . ٹی 20 کی بھی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں. ۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستان کے فخر کپتان بابراعظم نے ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں بھی اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ایک درجہ ترقی کرکے 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس سے پہلے بابر اعظم ون ڈے میں بھی اہم کارنامہ اپنے نام کرچکے ہیں . آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر دھکیل دیئے گئے ہیں، اور انہی کے ہم وطن روہت شرما تیسری، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھی، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں،

انگلینڈ کے جونی بیراسٹو چھٹی، پاکستان کے فخر زمان ساتویں ، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی