پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ اور وکٹ کی کنڈیشن کے حوالے سے کہا کہ ٹاس سے پہلے ہی ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ مشکل ہے اور اس پر نمی بھی ہے-
باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں فخر زمان کا کہنا ہے ٹاس سے پہلے ہی ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ مشکل ہے اور اس پر نمی بھی ہے لیکن یہی پلان ہوا اور بابر اعظم نے بھی یہی بات کی اگر اس کنڈیشن میں بھی ہم چانس نہیں لیں گے اور کنڈیشن کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو پھر کہاں کھیلیں گے۔
پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:
فخر زمان نے کہا کہ ہمیں پتہ بھی تھا کہ بہت زیادہ مشکل وکٹ ہے لیکن بابر نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کریں گے کہ ہمیں ٹف صورتحال ملے کیونکہ ہمیں مستقبل میں کہیں پر بھی مشکل وکٹ اور اس قسم کی کنڈیشن مل سکتی ہے، ورنہ میرے خیال میں کوئی بھی ٹیم اس طرح کی وکٹ پر ٹاس جیت کر بیٹنگ نہیں کرے گی۔
🗣️ Fakhar Zaman shares how he and Babar Azam planned for their superb 168-run partnership as he reviews the first ODI against the Netherlands 🏏#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3L4eptqgQw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2022
قومی کرکٹر نے کہا کہ آہستہ اس لیے کھیلے کیونکہ وکٹ پر نمی بہت زیادہ تھی اور کنڈیشن ایسی تھی کہ پورا دن وکٹ پر سورج لگا ہی نہیں تھا، شروع میں جب وکٹ پر گئے اور وکٹ کو دیکھا تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ اس وکٹ پر رن نہیں بنیں گے، میری اور بابر کی یہی بات ہوئی کہ اگر 25 اوور تک وکٹ نہ گری تو ہم 300 تک جا سکتے ہیں اور ہمارا یہی پلان کام کر گیا۔
فخر زمان نے کہا کہ ایسی مشکل صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے لیکن میں خوش قسمت بھی تھا کہ میرا کیچ بھی چھوٹا، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میرے 100 کی وجہ سے ٹیم میچ جیت گئی لیکن نیدرلینڈ کے بولرز نے اپنی کنڈیشن کو بہت اچھا استعمال کیا اور میرے خیال میں اس میچ کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔
گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے
فخر زمان نے کہا کہ ابھی ہمیں کنڈیشن کا اندازہ بھی ہو گیا ہے اور ہالینڈ کی جس طرح کی ٹیم ہے انہیں ہمیں بڑے مارجن سے ہرانا چاہیے، اگلے دو میچز میں ہم مخالف ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
فخر زمان نے کہا کہ اس میچ میں ہمارے لیے بہت سی اچھی چیزیں بھی سامنے آئیں، دو کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا سلمان علی آغا تجربہ کار کھلاڑی ہے اس نے بہت اچھا پرفارم کیا جس سے ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا بھی پتا چلا، جبکہ نسیم شاہ سپر ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، یقین ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان کا سپر اسٹار بنے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔
انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان
نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان ایڈورڈز نے 70 جب کہ ٹام کوپر نے 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاقومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے –
ان کے علاوہ کپتان بابراعظم نے 74 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈ کے بولر وین بیک اور لیڈ نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔