ریاض :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور احرام باندھے نظر آرہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میری خوش قسمتی دیکھو کہ مہمانِ حرم ٹھہرا‘۔
View this post on Instagram
بابر اعظم کی اس پوسٹ کو صرف 15 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔جبکہ مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو گنجا ہوئے دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔