بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعظم نے کیا ہدایات دے دیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی،بابر اعوان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا،وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے،کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں،حالات کا مقابلہ کرنے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،عوام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری،سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پراعتماد کا مظہر ہے،قومی اداروں کو مضبوط بنانے میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے،
پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات
وزیر اعظم کی سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت @ImranKhanPTI @BabarAwanPK pic.twitter.com/SxEk2nf8er
— Insaf TV (@InsafPKTV) May 20, 2020
وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے، معاون خصوصی کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی،
حکومت کا پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین پارلیمنٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ








