بابری مسجد فیصلہ بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے ، رحمان ملک

0
39

بابری مسجد فیصلہ بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے ، رحمان ملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم اُمّہ کیلئے تکلیف دہ ہے، بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آر ایس ایس و بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے، بابری مسجد کیخلاف بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر امن دشمن فیصلہ سکھوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا تھا،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سکھ برادری کیساتھ مذہبی رواداری کیلئے کرتارپور راہدری کھلی جو مودی سرکار کو پسند نہیں، بابری مسجد کیخلاف فیصلہ مسلم کش و بھارت کی دیگر اقلیتوں کیخلاف ہندوتوا کی منشور کا عملی نمونہ ہے، وزیراعظم مودی نے اعلٰی عدلیہ کے ذریعے اپنی انتہا پسند ہندو تنظیم راشتریا سوائم سیوکہ سنگ کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا،

رحمان ملک نے مزید کہا کہ کشمیر کا انضمام و بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بی جے پی اور آر ایس ایس کا الیکشن ایجنڈہ تھا، مودی سرکار بھارت کو ہندوراشترا بنانے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مودی سرکار بھارت سے مسلم، سکھ و دیگر اقلیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے،

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Leave a reply