بابری مسجد ، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی آئین کے صریحا خلاف قرار

0
37

بابری مسجد ، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی آئین کے صریحا خلاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف قانوندان اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا آئین قرآن و سنت پر مبنی ہے اس میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد بنا لیتا ہے یا بنا دیتا ہے، اگر آپ مجھے گھر میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے دیں اور ہمسایوں کو بھی، نماز کے وقت دروازے بند نہ کریں، جب کوئی شخص مسجد بناتا ہے تو وہ پراپرٹی پر کسی قسم کی کوئی دخل اندازی نہیں کی جاتی ،

اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ قانون یہ کہتا ہے اگر مسجد بنا لی ہے اور سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ ٹھیک نہیں تو قانون اس کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہی وجہ ہے کہ صدیوں پرانی مسجدیں جگہ جگہ موجود ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کے بالکل خلاف ہے،

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بھارت میں بابری مسجد کی طرح سینکڑوں سال پرانی تاریخی جامع مسجد شہید کئے جانے کا خطرہ‘ اہم ترین رپورٹ منظر عام پر

Leave a reply