بچے سے بدفعلی کی کوشش،ملزم کی گرفتاری و رہائی،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا مؤقف

0
1062
badfeli

مدراس میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات نہ رک سکے، مولانا نے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کی تو دیگر علما نے گرفتار مولانا کو پولیس سے چھڑوا لیا، مولاناؤں کے دباؤ میں آ کر کمسن بچے کے والد نے صلح کر لی

واقعہ کا مقدمہ کمسن بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر کے مطابق سائل جناح کالونی کا رہائشی ہے، سائل کا بیٹا طیب جس کی عمر 12 سال ہے نماز مغرب ادا کرنے کے لئے مسجد قدس محلہ اسلام پورہ میں گیا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی، دیگر احباب کے ہمراہ مسجد گئے تو ساتھ والے مکان میں ابوبکر معاویہ جو مسلح تھا، اسکے پاس کلاشنکوف تھی، وہ شلوار اتار کر بیٹے سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،ہمیں دیکھ کر انہوں‌نے شلوار پہن لی اور ہم پر اسلحہ تان لیا کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دوں گا،میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی گئی ہے.

پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم ابوبکر معاویہ کو گرفتار کیا ، گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ، مولانا ابوبکر معاویہ کی گرفتاری کے بعد مذہبی رہنما متحرک ہو گئے اور متاثرہ بچے کے والد سے جا کر ملاقات کی اور صلح کروا دی جس کے بعد مولانا ابوبکر معاویہ کو رہا کر دیا گیا

بدفعلی کی کوشش کے ملزم ابوبکر معاویہ کی رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ ملزم کو رہا کیوں کیا گیا، ملزم کو سزا ملنی چاہئے تھی، ریاست اس مقدمے میں مدعی بنے، صلح کروانے پر علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر علامہ ابتسام الہیٰ ظہر نے اپنا مؤقف جاری کیا ہے

fir

علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا کہنا ہےکہ اسلام میں ہم جنسی پرستی کی سزا موت ہے۔ معاشرے کا کوئی بھی فرد چاہے مولوی ہو یا ڈاکٹر، انجینئر ہو یا پروفیسر اگر اس فعل شنیع کا ارتکاب کرے اسکو بلا تفریق قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ جسطرح ھم جنس پرستی ایک سنگین جرم ھے اسی طرح کسی شخص پر بلاثبوت بدفعلی کی تہمت لگانا بھی سنگین جرم ہے۔

علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ علماء کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والی لابی کو مولانا ابوبکر معاویہ کے بری ھونے پر بہت تکلیف ہے،ھمارا موقف پہلے دن سے واضح تھا کہ اگر مولانا مجرم ھوں تو انکا کڑا احتساب ھونا چاھیے اور اگر بے گناہ ھیں تو انکو باعزت بری ھونا چاھیے ،نہ تو ڈی این اے ٹیسٹ مولانا کے خلاف آیا اور نہ ھی واقعاتی شہادتیں مولانا کے خلاف تھیں،مولانا کے پاوں دبانے پر بچے کا والد غصے میں آیا بات تلخی سے ھوتی ھوئی جیل تک پہنچی بچے کے والد نے بھی اعلانیہ اقرار کیا کہ کیس جنسی زیادتی یا ہراسیت کا نہیں ،ھم ابھی بھی اپنی بات پر قائم ھیں کہ جنسی زیادتی ثابت کرنے کے لیے ڈی این اے یا واقعاتی شہادت پیش کردیں مولانا کی سزائے موت کا مطالبہ کریں گے لیکن بلاثبوت کسی عالم کے ساتھ زیادتی کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں یاد رھے کہ مولانا کا تعلق میری تنظیم سے نہیں نہ ھی میں بچے اور اسکے خاندان سے واقف ھوں ،مفت شور شرابے کا مقصد فقط دین اور علماء کو بدنام کرنا ھے جبکہ لبرل طبقے کے پاس مولانا کو مجرم ثابت کرنے کی کوئی دلیل نہیں ھے یاد رھے کہ جس طرح جنسی زیادتی ایک گھناونا جرم ھے اسی طرح بلاثبوت الزام تراشی بھی قابل نفرت جرم ھے

علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر کے بھائی حافظ ہشام الہیٰ ظہیر کہتے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے برادر اکبر ابتسام الہی ظہیر کے حوالے سے مجھے ٹیگ کیا ہے سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ صلح صفائی ہمیشہ لڑائی جھگڑے کی ہوتی ہے بدکاری پر صلح کا اختیار باپ یا کسی کو نہیں ہوتا نا قانونا نا شرعا نا آئینی طور پر جو کوئی بدکاری کرے اسکی سزا اسلام میں موت ہی ہے آئیے اس سزا کو اپنائیں اس سزا پر ہم قائم ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے اسکی ابتدا اگر آپ بدکار مولویوں سے کرنا چاہیں تب بھی ہم آپ کے سو فی صد ساتھ ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ جو لوگ شور شرابا کر رہے ہیں وہ سارے زنا بالرضا ہم جنس پرستی پیڈوفیلیا کے قائل و فاعل ہیں اور رین بو فلیگ لہرانے والے موم بتی مافیا کے ایجنٹ ہیں ،میں کہتا ہوں اگر ابوبکر معاویہ نے برائی کا ارتکاب کیا ہے تو اسے سنگسار کر دیا جائے اور رتی برابر نرمی نا کی جائے اور اسکی کوئی معافی نہیں لیکن حقیقت کا سب کو علم ہے کہ یہ کس طرح سے برادر اکبر کے اوپر مہم جوئی کی جا رہی ہے اور اصل چڑ ابوبکر اور معاویہ کے نام سے ہے جو ظاہر کی جارہی ہے برادر اکبر نے صلح صفائی جھگڑے کی کروائی ہے نا کہ بدکاری معاف کروائی ہے نا ہی کوئی دنیا میں بدکاری معاف کر سکتا یہ صرف اللہ کا اختیار ہوتا ہے اور اس دنیا میں یہ جرم ثابت ہو تو اسے ٹانگ دیا جائے بات ختم آئیے اس بات پر اتفاق کریں،آخری بات یہ ہے جن لوگوں کی عقل اتنی ہے اور تحقیق بھی اتنی ہے کہ میرے میں اور برادر اکبر میں فرق تک نہیں جانتے وہ گھر بیٹھے بغیر تحقیق کسی پر الزام لگانے کو تیار بیٹھے ہیں نوے فی صد موم بتی مافیا نے مجھے ٹیگ کیا ہوا ابتسام بھائی کی تصویر پر یہ انکی تحقیق کا معیار ہے ،مختصر نتیجہ یہ ہے آئیے جو کوئی مدرسے میں بدکاری کرے اسے بھی مینار پاکستان پر ٹانگ دیا جائے اور جو کوئی کسی پر جان بوجھ کر جھوٹا الزام لگائے اسے بھی ٹانگ دیا جائے میں یہ سب کے سامنے اعلانیہ کہتا ہوں کوئی غیر جانبدارانہ تحقیق سے ثابت کرے کہ اس مولوی نے بدکاری کی ہے جو کہ آج کے دور میں قطعا مشکل نہیں میں سب سے پہلے اسکو پھانسی کا مطالبہ کروں گا لوگوں میں اللہ کا خوف ہی نکل گیا ہے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

Leave a reply