22 سالہ لڑکی بچے کو جنم دینے کے بعد ایمبولینس میں بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

0
50

22 سالہ لڑکی بیٹے کی پیدائش کے بعد فوری طور پر ایمبولینس میں دسویں جماعت کے بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔

باغی ٹی وی :تعلیم یقیناً ہماری زندگی کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے اور ہروالدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا بچہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی مناسب تعلیم حاصل کرے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ طالب علم کی زندگی ہماری زندگی کا بہترین وقت ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ امتحان کا وقت یقیناً مشکل ترین وقت ہوتا ہے کیونکہ طالب علم کے مستقبل کا انحصار امتحانات کے نتائج پر ہوتا ہے۔

لڑکی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی

اگرچہ وقت بہت بدل چکا ہے پھر بھی کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہیں جنہیں اپنی پڑھائی درمیان میں چھوڑنی پڑتی ہے، بعض اوقات اپنی مرضی سے تو کبھی کبھار وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوتی ہیں لیکن ریاست بہار کی اس لڑکی نے سب پر واضح کر دیا کہ اس کے لیے تعلیم ہی سب سے ضروری ہے 22 سالہ لڑکی بیٹے کی پیدائش کے بعد فوری طور پر ایمبولینس میں دسویں جماعت کے بورڈ کا امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں رُکمنی کماری ضلع بانکا کے گورنمنٹ اسکول کی طالبہ تھیں، بدھ کی صبح انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا، جس کے تین گھنٹےبعد ڈاکٹروں اوراہلخانہ کے منع کرنےکے باوجود وہ سائنس کا پرچہ دینے سینٹر پہنچ گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رُکمنی کماری کا کہنا تھا کہ منگل کے روز میرا ریاضی کا پرچہ تھا، پرچہ دینے کے دوران مجھے تکلیف ہو رہی تھی، گھر آکر بھی تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی جس کے بعد رات گئے مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں بدھ کی صبح 6 بجے میرے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ رُکمنی نے ہم سے درخواست کی کہ اسے بورڈ کا امتحان لازمی دینا ہے، جس کے بعد ہم نے ایمبولینس کے ساتھ دو نرسیں اس کے ہمراہ بھیجیں، تاہم اب بچے اور ماں دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔

Leave a reply